امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے دورے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو دوسری بار امریکا کے صدر کا منصب سنبھالا ہے۔ اب ان کے بیرون ملک دوروں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز واشنگٹن میں انہوں نے دورہ سعودی عرب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا دورہ کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایک عظیم انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی وزیر اعظم سے بات کریں گے، واشنگٹن میں سعودی سرمایہ کاری کی مالیت کو دوگنا کرکے 1 ٹریلین ڈالر کرنے کے امکان پر بات کریں گے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔