جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

فل سالٹ نے بھارتی بولر کے ایک اوور میں 3 چھکے اور دو چوکے لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے اوپنر بیٹر فل سالٹ نے بھارتی بولر ہرشیت رانا کے ایک اوور میں 26 رنز بنادیے۔

ناگپور میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بنائے 249 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کے اوپنر فال سالٹٓ نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

فل سالٹ کی اننگز میں 5 چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ انہوں نے ہرشیت رانا کے ایک اوور میں 3 چھکے اور دو چوکے بھی لگائے۔

ہرشیت رانا نے بھارت کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کے طور پر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دیے۔

فل سالٹ نے پہلا چھکا ٹاپ ایج پر لگایا جبکہ اس کے بعد ایک چوکے اور پھر بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر ایک اور شاندار چھکا مارا، چوتھی گیند پر بھی انگلش بیٹر نے ایک چوکا لگایا۔

ہرشیت رانا کے اوور کی آخری گیند پر بھی فل سالٹ نے چھکا مارا اور اس طرح فاسٹ بولر ایک اوور میں 26 رنز دیے۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ ناگپور میں کھیلا جارہا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں