جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے فوجی ’غائب‘ ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کیخلاف لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی میدان جنگ سے غائب ہو گئے۔

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسک میں تعینات شمالی کورین فوجیوں کی موجودگی کے آثار نہیں ہیں۔ 11ہزار شمالی کورین فوجیوں کو دسمبر میں کرسک میں تعینات کیا گیا تھا۔

یوکرین کے صدر شمالی کوریا کے 4 فوجی زخمی یا ہلاک کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ یوکرین کی وزارت دفاع نے جنوری تک ہلاک روسی فوجیوں کا تخمینہ 48 ہزار 240 لگایا ہے۔

یوکرین کی جانب سےتخمینہ تقریباً 3 سال کی جنگ میں ماہانہ ہلاکتوں کی دوسری بڑی شرح ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے 11 ہزار فوجیوں کو یوکرین کیخلاف روس میں تعینات کر دیا۔ معاہدے کے مطابق شمالی کوریا یا روس پر حملہ ہوتا ہے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھے فوجی تعاون پر واشنگٹن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ماہ روئٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تربیت کے لیے 1500 خصوصی فوجی دستے روس بھیج دیے ہیں، اور ممکنہ طور پر ان کو یوکرین کی جنگ میں لڑنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلیجنس سروس نے کہا کہ وہ یوکرین کی انٹیلیجنس سروس کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور انھوں نے مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے شمالی کوریائی فوجیوں کے چہروں کی شناخت کی ہے، یہ فوجی روسی میزائل بردار افواج کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں