لزبن : اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوار پرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوار پرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ آٹھ فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کی جائے گی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم کی ہدایت پرپرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پرنس کریم آغا خان کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا وہ پاکستان کے سچے دوست تھے، ان کی تعلیم صحت، انسانیت کیلئے کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغاخان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔
پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں آغا خان سوم کی رحلت کے بعد ان کو امام بنایا گیا۔
شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم اسماعيلى مسلمانوں کے سب سے بڑے گروہ نزاریہ جو اب آغا خانی یا اسماعیلی کہلاتے ہیں کے امام ہیں۔
وہ دورانِ تعلیم ہی جانشین بن گئے تھے اور اسی زمانے میں امامت کی اہم ذمہ داری انھیں سونپ دی گئی تھی، تاہم 1958ء میں انھوں نے اپنے سلسلہ تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا، اس دوران میں انہوں نے متعدد تحقیقی مقالات بھی لکھے
ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے پچاسویں پیشوا بن گئے، پرنس کریم آغاخان نےاپنی وصیت میں ان کو نامزدکیاتھا۔