پاکستان کے باصلاحیت اسپنر نعمان علی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بار پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔
گزشتہ 6 ماہ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے اسپنر نعمان علی مختصر مدت میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیے گئے ہیں۔
آئی سی سی نے جنوری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے بولر جومیل کو بھی نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 19 وکٹیں لینے کے ساتھ 85 رنز بھی اسکور کیے۔
38 سالہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اسی سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسری نامزدگی بھارتی بولر چکرورتی کی ہوئی ہے، جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آئی سی سی نے پول میں شائقین کرکٹ کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے اور جس کھلاڑی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ کونسل تین دن بعد اس کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیف آرم قومی اسپنر نعمان علی ماہ اکتوبر میں آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے تھے۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دو میچوں میں 13.85 کی شاندار اوسط سے 20 وکٹیں حاصل اور 78 رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔