جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

چیمپئینز ٹرافی سے قبل فخر زمان کی انوکھی فرمائش، کیا پوری ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اوپنر کی طویل عرصہ بعد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہوں نے میگا ایونٹ سے قبل انوکھی فرمائش کر دی۔

فخر زمان کا شمار پاکستان کے جارح مزاج بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ 2017 میں پاکستان کو پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اوپنر کئی ماہ بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں تاہم چیمپئنز ٹرافی سے قبل انہوں نے انوکھی فرمائش کر ڈالی، جس کو سن کر سب حیران رہ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ انٹرویو میں میزبان سلمان بٹ نے جب ان سے چھکے لگانے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر بلے باز 90 میٹر طویل چھکا لگائے، تو پھر 2 رنز اضافی ملنے چاہیئں۔

اس انٹرویو میں انہوں نے لوگوں میں پائی جانے والی اس غلط فہمی کی تصیح کی کوشش کی کہ انہیں ٹیم سے باہر بابر اعظم سے متعلق ٹویٹ پر کیا گیا تھا۔

فخر زمان نے کہا کہ میرے ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ انجری تھی جس کی تشخص میں تاخیر ہوئی تو کم بیک مشکل ہوا۔

جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ بابراعظم کیلیے ہونیوالی ٹویٹ کیساتھ میری پلئینگ الیون میں شمولیت کو جوڑا جانا غلط تھا، مجھے باہر بھی کئی لوگوں نے یہی سوال کیا لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش تاہم فینز وہی سمجھتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم ان کے ساتھ اوپننگ کر سکتے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم جس کلاس کے کھلاڑی ہیں، ان کے پاس ون ڈے کرکٹ کی اچھی شاٹ سلیکشن ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ان کا کہنا تھا میچ ہائپ کی وجہ سے کھلاڑیوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے ورنہ یہ بھی دیگر عام میچوں کی طرح ہوتا ہے۔ اس میچ کے لیے کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں