وزیراعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلوں سے بچاؤ کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمعمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔
بریتھ پاکستان بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس کےکامیاب انعقاد پر تمام شراکت داروں کا مشکور ہوں کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر غور کرنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہیٹ ویو اور گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں پاکستان کو غیرمعمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے جب کہ پاکستان کی کاربن کےاخراج کی شرح ایک فیصدسےبھی کم ہے پاکستان میں سیلاب سے 1700 افرادجاں بحق اور 3کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پالیسی، قومی موافقتی منصوبے جیسے مضبوط فریم ورک بنائے ان فریم ورک کا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ عمل درآمدبھی ضروری ہے، فائیوسی اور فائیو ای جیسے اقدامات تبدیلی کے منصوبے اڑان پاکستان سے جڑے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گورننس، اصلاحات، استعدادِکار میں تیزی سےاضافہ کر رہے ہیں پائیدارترقی کیلئےمالی معاونت کی ضرورت ہے آئندہ نسلوں کیلئے صاف، سرسبز، زیادہ مضبوط اور محفوظ ملک بنانا ہے۔