ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی نے ڈرامہ ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا۔ جوڑے کے ملاقات پہلی بار 2020 میں ہوئی تھی۔

آن اسکرین کیمسٹری کے باوجود دونوں نے کبھی عوامی سطح پر اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔ مداح اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا اور تصاویر جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ امیر گیلانی نے بتا دیا

جوڑے کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی گئیں۔

امیر گیلانی کا تعارف

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر گیلانی کا تعلق پاکستان کے ایک معزز اور پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی معروف قانون دان اور سیاستدان رہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں 1988 سے 1990 تک وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ماورا حسین کے شوہر نے 2022 میں ہارورڈ لاء اسکول سے گریجویشن کیا۔ قانون کی ڈگری رکھنے کے باوجود انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ، امیر گیلانی نے مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی پرفارم کیا۔

ایک پرانے انٹرویو میں امیر گیلانی اور ماورا حیسن نے پہلی ملاقات کو فلمی ملاقات قرار دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات ڈرامے میں ساتھ کام کرنے سے بھی کافی عرصہ پہلے ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ میرا پیپر تھا اور میں پیپر سے پہلے پانی کی بوتل خرید رہی تھی تو پانی کی بوتل خریدتے ہوئے مجھے پتا چلا کہ میں والٹ گاڑی میں بھول گئی ہوں تو میں پریشان ہو گئی کہ اب اتنے کم وقت میں ڈرائیور کو کیسے بلاؤں؟مگر اتفاق سے وہاں امیر گیلانی بھی موجود تھے۔

ادھر، امیر گیلانی نے بتایا کہ اب پیپر سے پہلے سب بہت جلدی میں ہوتے ہیں تو میں نے جب ماورا کو پریشان دیکھا تو میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں پانی کی بوتل کے پیسے میں دے دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں