ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

چہرہ چمکدار بنانے اور جھریاں مٹانے کے خواہشمند خبردار، ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

چہرہ چمکدار بنانے اور جھریاں مٹانے کے خواہشمند افراد خبردار اور ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ چہرہ چمکدار بنانے، جھریاں مٹانے والے جعلی انجکشن کی مارکیٹ میں بھرمار ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق جعلی انجکشن کی اطلاع ملٹی نیشنل فارما کمپنی روشے پاکستان نے دی ہے، روشے پاکستان نے کوربائن پلاٹینیم انجکشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن چہرہ چمکدار بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے، ڈریپ نے جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن کی تصاویر جاری کر دیں۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ملک بھر میں سپلائی ہوا ہے، کوربائن پلاٹینیم انجکشن روشے جرمنی کا پراڈکٹ ہے، روشے نے 2005 میں کوربائن پلاٹینیم انجکشن کی تیاری روک دی تھی ساتھ ہی انجکشن پراڈکٹ بائیر اے جی کو سیل کر دیا تھا۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی لاروس کوربائن انجکشن کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے اس کے استعمال سے آپ کی جلد کو نقصان بھی ہوسکتا ہے، اس لیے ڈاکٹرز بھی مریض کو جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن استعمال نہ کرائیں۔

ڈریپ نے ملک بھر سے لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ضبط کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، ڈریپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی لاروس کوربائن پلاٹینیم انجکشن ضبط کرے اور صوبائی حکومتیں جعلی انجکشن کی سپلائی چین کی تحقیقات کریں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں