منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے لیے مادھوری ڈائریکٹر کی پہلی چوائس نہیں تھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کی ریلیز کے کئی دہائیوں تک مداحوں کی پسندیدہ فلم بنی ہوئی ہے۔

تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مادھوری ڈکشت ’نشا‘ کے کردار کے لیے ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھیں ان کی جگہ سورج برجاتیا کرشمہ کپور کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

ہدایت کار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ کرشمہ کپور کو اس فلم کے لیے ابتدائی طور پر شامل کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرشمہ کپور کی اداکاری سے وہ بہت متاثر تھے اور فوری طور پر نشا کے کردار کے لیے ان کے بارے میں سوچتے تھے۔

سورج برجاتیا نے بتایا کہ انہوں نے والد راجکمار کے ساتھ اس سے متعلق بات کی اور کہا کہ کرشمہ میں بے پناہ صلاحیت ہے ہم ابھی فلم کے تحریری مرحلے میں تھے اور ہمیں نشا کے کردار کو حتمی شکل دینے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ والد راجکمار تذبذت کا شکار تھے انہوں نے محسوس کیا کہ کرشمہ کپور اس فلم کے لیے بہت کم عمر ہیں، انہوں نے ایسی اداکارہ کو شامل کرنے کا مشورہ دیا جو کردار کا جذباتی وزن برداشت کرسکے۔

بالآخر یہ کردار مادھوری کے پاس چلا یگا اور نشا کا کردار ان کے کیریئر کی سب سے مشہور پرفارمنس میں سے ایک بن گیا، کرشمہ نے بھی اعتراف کیا کہ اگر وہ اس وقت عمر میں بڑی ہوتیں تو نشا کا کردار کرنا پسند کرتیں۔

تاہم کرشمہ کپور نے اس فلم سے محروم ہونے کے باوجود کئی یادگار فلموں میں اداکاری کرکے اپنا نام بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں