کراچی : ٹریفک پولیس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹریفک پلان کے تحت کارساز سے آنیوالےشہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے جبکہ کارساز سے آنیوالے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔
پلان میں بتایا گیا ہے کہ ملینیم سے آنے والےنیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ نیو ٹاؤن سےآنے والےبھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں : نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح آج ہوگا
ٹریفک پلان کے تحت ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکے گا جبکہ پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تانیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کیلئےبند ہوگی تاہم گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔