منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شادی کی سالگرہ پر سنجے دت کی اہلیہ کا حیرت انگیز پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کی شادی کو 17 برس بیت چکے ہیں، جوڑے کا شمار فلم انڈسٹری کے پسندیدہ ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کی پہلی بیوی ریچا شرما تھیں، جو 1996 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں۔ ریچا کی موت کے بعد سنجے نے 1998 میں ماڈل ریا پلّئی کو اپنا جیون ساتھی بنالیا تھا، مگر 2005 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ مانیتا سنجے دت کی تیسری بیوی ہیں۔

یہ خوبصورت جوڑا اپنی شادی کے 17 سال مکمل ہونے کا جشن منانے میں مصروف ہے، اس موقع پر سنجے کی اہلیہ نے اپنے سب سے پریشان کُن لیکن بہترین نصف کے لیے دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی۔

مانیتا نے رومانوی کلپ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ،’جب آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں، تو آپ انہیں دو بار چاہتے ہیں!! ہم پہلی بار‘آئی لو یو’کہنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی ظاہری شکل، ان کی خوشبو، ان کے چلنے کا انداز، ان کے بولنے کا طریقہ پسند آتا ہے۔ لیکن چند ماہ یا سالوں بعد، یہ پردہ ہٹ جاتا ہے اور وہ چیزیں اتنی پرکشش نہیں رہتیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ،’پھر ہمیں اس شخص کی اصل حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے جذباتی زخم، ان کے موڈ میں اتار چڑھاؤ، ان کے اخلاقی نظریات، ان کی عادات، جو کبھی کبھی اتنی خوشگوار نہیں ہوتیں، لیکن اگر اس سب کے باوجود آپ اسی شخص کو دوبارہ محبت کے لیے چنیں، تو یہ محبت سمجھنے کی، جاننے کی، طاقت کی محبت ہوتی ہے، اور جب آپ کہتے ہیں‘آئی لویو’تو یہ محبت مضبوط، لازوال اور ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے‘۔

جنونی خاتون مداح نے کروڑوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کی، دلچسپ قصہ

سنجے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مانیتا نے لکھا کہ،’مجھے آپ سے محبت ہے، سنجے دت میرے سب سے زیادہ پریشان کُن لیکن بہترین نصف!‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں