انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی دے دی گئی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا جس کا شیڈول بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 4 سے 19 اپریل تک مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان، بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ کوالیفائرز کا میچز کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں کھیلا جائے گا۔
ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔