بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

راولپنڈی: مالکان کے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ جان کی بازی ہار گئی ، میاں بیوی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : گھریلو تشدد کی شکار کم سن ملازمہ اسپتال میں دوران دم توڑگئی، پولیس نے ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا کو گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اصغرمال کےعلاقے میں گھریلوملازمہ پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے بتایا تشدد کا شکار 13 سالہ اقرا اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی، اقرا کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ اقرا پر ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا نے تشدد کیا تھا جبکہ اقرا کے ہاتھ، پاؤں،چہرے اور سرپر تشدد کے نشانات موجود تھے تاہم پولیس نے ملزم راشد شفیق اور اہلیہ ثنا کو گرفتارکر لیا تھا۔

مزید پڑھیں : 13سالہ ملازمہ کی معمولی غلطی، میاں بیوی کا بچی پر آہنی راڈ سے بدترین تشدد

گذشتہ روز  13سالہ گھریلو ملازمہ اقرار سے معمولی غلطی ہونے پر راشد شفیق نامی شخص اور اس کی بیوی نے اسے آہنی راڈ سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور مالکان ملازمہ کی حالت تشویشناک ہونے پر بینظیر بھٹو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ ملازمہ پر تشدد سے جسم کے مختلف حصوں میں فیکچر آئے ہیں، سر پر گہرے زخموں کے نشانات ہیں، تشدد سے ہاتھ پاؤں مڑ گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد واقعے کو چھپانے کیلئے ملازمہ کو 3 دن تک بغیر طبی امداد کے گھر پر رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں