بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے طیارے کو امریکی دورے سے قبل بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ممبئی پولیس نے اس حوالے سے آج میڈیا کوآگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی، جس میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ مودی کے طیارے پر حملہ ہوسکتا ہے، کیونکہ اُنکا ایک غیر ملکی سرکاری دورہ شیڈول ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے فون کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، کہا جارہا ہے کہ گرفتار شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ایجنسیوں کو بھی آگاہ کیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے بتایا کہ دھمکی دینے والے شخص کو چیمبور کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو ذہنی معذور ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔ جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا، سائبرآباد پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ایئرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ایئرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کال تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور مزید کہا کہ فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔