بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

شرح سود میں کمی ، گاڑیوں کی فروخت سے متعلق اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شرح سود میں کمی کے باعث ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا، جنوری میں سترہ ہزار دس یونٹ فروخت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شرح سود میں کمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے، گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررایسوسی ایشن نے بتایا کہ جنوری دوہزار پچیس میں کاریں، پک آپ، وین، چھوٹی کمرشل گاڑیوں کے سترہ ہزار دس یونٹ فروخت ہوئے۔

جنوری دوہزار چوبیس کے مقابلے تہتر فیصد جبکہ دسمبردوہزار چوبیس کے مقابلے اکسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے سات ماہ میں گاڑیوں کی فروخت پچپن فیصد اضافہ کے ساتھ ستتر ہزار چھ سو چھیاسی یونٹ رہی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اننچاس ہزار نوسو نواسی یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

ٹریکٹرز کی فروخت کم ہو کر بیس ہزار ایک سو اٹھاون یونٹ رہی جو گزشتہ سال ستائیس ہزار چار سو اکتیس یونٹ تھی۔

سات ماہ میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی فروخت آٹھ لاکھ پینتیس ہزار چھ سو سولہ یونٹ رہی جو گزشتہ سال چھ لاکھ چھیالیس ہزار چار سو چالیس یونٹ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں