جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف راضی! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف بجلی کی قیمت کم کرنے پر مان گیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے پلان مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ایم ڈی سے ملاقات میں بجلی کی قیمتوں میں کمی پربات ہوئی،انہوں نے جواب دیا ہم تیارہیں آپ پلان لے کرآئیں غور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مفید ملاقات ہوئی، انہوں نے بہت اچھےاندازمیں پاکستان کی معیشت میں بہتری کی تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا سعودیہ عرب پاکستان کابہترین برادر ملک ہےسعودی خودمختاری اور جغرافیائی آزادی پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں