جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں IS-K کے بڑھتے ہوئے خطرے پر اظہارِ تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں IS-K کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کےافغانستان پرقابض ہونےکےبعدسےیہ پوری دنیاکےدہشت گردوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، افغانستان نا صرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پردہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کےاجلاس میں افغانستان میں ISKP کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K)کی حملوں کی منصوبہ بندی اوربھرتی کے مہمات کوآشکار کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کےا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل(UNSC) کے اجلاس میں کہا گیا کہ’’افغانستان داعش خراسان کے لیے عالمی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز بن چکا ہےاور اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K) افغانستان اور خطےمیں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

یو این ایس سی اجلاس میں کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K)یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے، داعش اوراس کی علاقائی شاخیں عالمی امن وسلامتی کےلیےبڑھتےہوئے خطرات کا باعث ہے۔

افغانستان میں قائم اسلامک اسٹیٹ،خراسان کوبین الاقوامی دہشت گردگروپ کی’’سب سے خطرناک شاخوں‘‘میں سے ایک قرار دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ولادیمیر وورونکو نے اجلاس میں کہا داعش اور خراسان کے حامی یورپ میں نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں بلکہ وسطی ایشیا سے شدت پسندوں کو بھی بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈوروتھی شیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آئی ایس- کے ایک اہم عالمی خطرہ ہے‘‘۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’’ طالبان حکومت افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کوختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے‘‘۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں نمائندہ، منیراکرم نے کہا افغانستان اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹISIL-K کی بھرتی اورسہولت کاری کا مرکزی مرکز ہے، طالبان حکومت نے افغانستان میں داعش خراسان کے اثرات کو کم کرنے کے دعوے کیے ہیں، حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں