جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی کے ملازم کو ڈاکوؤں کی گولی لگی یا پولیس کی؟ تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:جمالی پل کے قریب جامعہ کراچی کے ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے کہ مقتول کو ڈاکوؤں کی گولی لگی یا پولیس کی؟

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب جامعہ کراچی کے ملازم طارق سعید کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقتول کو ڈاکوؤں کی گولی لگی یا پولیس کی؟ لواحقین کے مطالبہ پر تحقیقات شروع کردی گئی۔

کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے رہائشی 59 سالہ طارق سعید منگل کی شام بھانجے کی شادی میں شرکت کےلئے گھر سے نکلے اور جمالی پل کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

لواحقین کو پولیس نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا اس دوران طارق سعید کو عقب سے گولی لگی۔

کئی برسوں سے جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات میں فرائض انجام دینے والے طارق سعید 3 بچوں کے والد تھے جن کے اچانک قتل پرورثاء شدت غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول طارق سعید کو ڈاکووں کی گولی لگی یا پولیس کی ؟ اس بات کا تعین حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں