بھارت کے معروف ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ نے خودکشی کرلی، وہ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ابھینو سنگھ نے اتوار کی رات خودکشی کی ہے، گلوکار کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ابھینو نے اپنی بیوی کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے، انہوں نے گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا کہ بہو کے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھینو سنگھ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے فیملی کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔