سابق کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں سے لڑائی میں ہمارے کرکٹرز کی غلطی تھی، پاکستانی کھلاڑی تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی زیادہ غلطی تھی ان چیزوں کو نظر انداز کرنا چاہیے۔
توصیف احمد نے کہا کہ کامران غلام نے جس کھلاڑی کے سامنے آکر مکا لہرایا وہ ٹیمبا باوما جنوبی افریقہ کے شریف النفس شخص ہیں۔
اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو چاہیے کو وہ کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھائیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے اعتراف کیا تھا کہ وکٹ لینے کے لیے میتھیو کو تنگ کیا تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، سعودشکیل اور کامران غلام پرجرمانہ عائد کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں تینوں کھلاڑی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شاہین آفریدی پرمیچ فیس کا 25، کامران غلام اور سعودی شکیل پر میچ فیس کا 10 فیصدجرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور میتھیو بریٹزی میں گرما گرمی ہوگئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
شاہین آفریدی نے میتھیو کو ڈاٹ بال کروائی، میتھیو نے بیٹ دکھایا جس پر شاہین نے جملے کسے۔