اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

بابر اعظم آج کون کون سے ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم سے ان کی فارم طویل عرصہ سے روٹھی ہوئی ہے تاہم آج ان کا بلا چل گیا تو وہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

کرکٹ میں ایک مقولہ بہت مشہور ہے کہ فارم عارضی اور کلاس مستقل ہوتی ہے اور یہ بات صادق آتی ہے کرکٹ کے موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پر۔ سابق قومی کپتان کی فارم گوکہ کافی عرصہ سے روٹھی ہوئی ہے، لیکن صرف ایک بڑی اننگ نہ صرف ان کی بری فارم کا خاتمہ بلکہ انکے اعتماد میں اضافہ کر دے گی۔

بابر اعظم کا اگر آج بلا چل گیا اور ماضی قریب کی طرح رنز اگلنا شروع کر دیے تو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن کے آج ہونے والے فائنل میچ میں ہی قومی سپر اسٹار کئی ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

اسٹار بیٹر جب آج ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے تو انہیں ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 10 رنز درکار ہوں گے۔

10 رنز بنا کر بابر اعظم تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن سکتے ہیں جب کہ 6 ہزار رنز کلب میں شامل ہونے والے 11 ویں پاکستانی بیٹر ہوں گے۔ انہوں نے اب تک 125 ون ڈے انٹرنیشنل کی 122 اننگز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

اگر بابراعظم آج یہ سنگ میل عبور کرتے ہیں تو وہ سابق جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیں گے۔ سابق پروٹیز بیٹر نے 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے محض 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بابر اعظم اگر آج کے میچ میں تھری فیگر اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 20 ویں سنچری ہوگی اور اس کے ساتھ ہی وہ سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی وہ 20 سنچریاں بنانے والے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین بلے باز بھی بن جائیں گے۔ سابق جنبوی افریقی بیٹر ہاشم آملہ 108 اننگز مین 20 سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل کون بنے گا چیمپئن؟ فیصلہ آج ہوگا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں