امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ یو ایس ایس ہیری ٹرومین مصری بندرگاہ پورٹ سعید کے قریب پاناما کے مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تصادم کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور امریکی طیارہ بردار جہاز کا نظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات11 بج کر 46 منٹ پر پیش آیا جب 1 لاکھ ٹن وزنی طیارہ بردار جہاز 53 ہزار ٹن وزنی مال بردار جہاز سے ٹکرایا۔ حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا میں لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحریہ کے حکام نے بتایا ہے کہ فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر کا تباہ ہوا جبکہ دونوں پائلٹس جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
مچھلی پکڑنے والے جہاز نے دونوں پائلٹ کو پانی سے نکالا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیٹ تیز رفتاری سے پانی میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
این بی سی سان ڈیاگو کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن وی اے کیو 135 کو تفویض کیا گیا تھا جو این اے ایس واشنگٹن میں واقع ہے۔
سان ڈیاگو کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے حادثے سے دونوں پائلٹ کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔
ایچ اینڈ ایم لینڈنگ چارٹر فشنگ بوٹ کے جنرل منیجر فرینک ارسیٹی نے کہا کہ پریمیئر کشتی کے کپتان نے حادثے کو دیکھا اور مدد کے لیے جہاز کا رخ موڑ دیا۔
سمندر میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی مبینہ خوفناک آڈیو سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ جان بچانے کی کوششوں میں تربیت یافتہ ہے انہوں نے پائلٹوں کو اٹھایا جو پانی میں موجود تھے۔
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو ہل کرسٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔