ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم 34 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے 11 ویں قومی کرکٹر بن گئے ہیں۔

فہرست میں انضمام الحق 11701، محمد یوسف 9554 اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے 123 اننگز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کردیا جبکہ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے 6 ہزار رنز بنانے کے لیے 136 اننگز کا سہارا لیا تھا، کین ولیمسن نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 139 اننگز کھیلیں جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 139 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم کے پاس 97 اننگز میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی ہے، انہوں نے 19 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ وہ ایک سنچری اور بنا کر لیجنڈ سعید انور کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں