جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عمر اکمل نے بھی بابر اعظم کو مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر عمر اکمل نے بھی بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔

یوٹیوب چینل پر ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے چیمپئنز ٹرافی سے چند روز قبل بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے، بابر سہ فریقی سیریز کے تین میچز میں 10، 23 اور 29 رنز بناسکے اور آؤٹ آف فارم ہیں۔

عمر اکمل نے کہا کہ بابر اعظم بطور اوپنر ترقی دینے پر انتظامیہ کے اعتماد پر پورا اتریں۔

انہوں نے کہا کہ جسے ہم شاہ بابر کہتے ہیں اسے بڑا اسکور کرنے کی ضرورت ہے، اس پر بہت بڑی ذمہ داری آگئی ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کے بعد سے بطور اوپنر شامل ہیں۔

عمر اکمل نے کہا کہ اگر ان پر بطور اوپنر بھروسہ کیا جارہا ہے تو انہیں اس اعتماد پر قائم رہنا چاہیے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم پر محمد رضوان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرکے غلطی کی یہاں ٹاس جیت ہدف کا تعاقب کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان پہلے بولنگ کرتے تو ہمارے خلاف وہ جتنے بھی رنز بناتے ہم اس کا تعاقب کرسکتے تھے۔

علاوہ ازیں عمر اکمل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک اور اسپنر کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں