ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کے بی سی میں پانچ کروڑ جیتنے والا شخص دودھ بیچنے پر مجبور؟

اشتہار

حیرت انگیز

امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں پانچ کروڑ جیتنے والا شخص سوشیل کمار دودھ بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کئی سپر ہٹ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، فلموں کے علاوہ بگ بی نے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے۔

کے بی سی کے سیزن فائیو میں امیتابھ نے ایسے شخص سے ملاقات کی جس نے ناصرف دل جیت لیے بلکہ کافی رقم گھر لے گئے، انعام کی رقم اتنی تھی کہ سوشیل کمار کی زندگی بدل جاتی لیکن المناک موڑ میں یہ سب جیتنے کے باوجود وہ دیوالیہ ہوگیا۔

سشیل کمار 2011 میں شو میں 5 کروڑ جیتنے کے بعد راتوں رات وائرل ہوگئے لیکن وہ کروڑوں روپے کی رقم کو سنبھالنے میں ناکام رہے اور دیوالیہ ہوگئے، انہوں نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی المناک زندگی کی داستان دنیا کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شو میں پانچ کروڑ روپے جیتنے کے بعد انہیں بہت سے لوگوں نے دھوکا دیا، میں مخیر بن گیا اور خفیہ عطیات کا عادی ہوگیا اور ہر ماہ تقریباً 50 تقریبات میں شرکت کی اس کی وجہ سے اکثر دھوکا دیا جاتا تھا جس کا احساس مجھے عطیات یدنے کے بعد ہی ہوا اس کی وجہ سے میری بیوی کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے چلے گئے، وہ اکثر کہتی تھی کہ میں صحیح اور غلط میں فرق نہیں کرسکتا اور مستقبل کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ہم اکثر اس بات پر لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے۔

سشیل کمار نے کہا کہ میرے دیوالیہ ہونے کی کہانی ہوسکتا ہے آپ کو فلمی لگے تاہم ایک دن جب میں باہر نکل رہا تھا تو ایک انگریزی اخبار کے صحافی نے بلایا، سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا یہاں تک کہ اس نے مجھ سے کچھ پوچھا جس سے مجھے غصہ آیا تو میں نے اتفاق سے اسے بتایا کہ میرے سارے پیسے ختم ہوگئے ہیں اور میرے پاس دو گائیں ہیں، دودھ بیچ کر اور اس سے تھوڑی سی آمدنی حاصل کرکے زندہ ہوں۔

اس خبر کو لوگ سچ سمجھ کر مجھ سے خود ہی دور ہوگئے مجھے اب تقریبات میں مدعو نہیں کیا جاتا اور یہی وہ وقت ہے جب مجھے آخرکار یہ سوچنے کا وقت ملا کہ مجھے آگے کیا کرنا چاہیے۔

سشیل کمار نے بتایا کہ وہ کس طرح شراب اور تمباکو نوشی کے عادی ہوئے، میرے کام کی وجہ سے میں جامعہ ملیہ میں میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے والے کئی لڑکوں سے رابطہ کیا، میں تھیٹر میں کچھ فنکاروں سے بھی ملا، تاہم جب ان طلبا اور فنکاروں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تو میں نے خوف محسوس کیا کہ میں دوسرے موضوعات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہوں، آہستہ آہستہ شراب اور سگریٹ نوشی کے ساتھ دیگر عادت کا بھی عادی ہوگیا، میں جب بھی دہلی میں ایک ہفتے رہتا تو سات مختلف گروہوں کے ساتھ شراب نوشی کرتا، مجھے ان کی صحبت بہت دلکش لگی اور میں نے میڈیا کو بہت ہلکا لنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق حقیقت یہ تھی کہ سشیل کمار مکمل کنگال نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی حالت بہت بہتر ہے، حقیقتاً انہیں ٹیکس کٹوتی کے بعد صرف 3.50 کروڑ روپے ملے تھے، سشیل کمار 2023 میں سائیکالوجی کے سرکاری ٹیچر کے طور پر منتخب ہوئے اور وہ ٹیچنگ کے علاوہ شجرکاری کی مہم چلا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں