ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’اہم موقع پر میری وکٹ گری جس کی وجہ سےکم رنز بنا سکے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہارنے کی بڑی وجہ بیٹنگ کی ناکامی کو قرار دیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے شاندار بولنگ کی اور ہمیں زیادہ رنز نہیں بنانے دیے ابتدا میں وکٹیں گریں جس کی وجہ سے دباؤ میں آگئے تھے اہم موقع پر میری وکٹ گری جس کی وجہ سےکم رنز بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کافی چیزوں میں بہتری لانےکی ضرورت ہے ابرار احمد نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی باقی تمام کھلاڑیوں کو بھی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں پر قابوپائیں۔

فاتح ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ پچ ہماری توقع سے زیادہ سلو تھی، پاورپلے میں جو ٹیم اچھا کرے اس کی پوزیشن بہترہوجاتی ہے فارم میں آکر ٹام لیتھم کافی بہتر محسوس کر رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں