اسلام آباد: روسی صحافی ماریہ گلو ونینا کی موت کا حتمی فیصلہ نہیں کیاجا سکتا، پوسٹ مارٹم کے بعد ماریہ کے اعضا کے نمونے فارنسک لیب بھجوا دئے گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارےکی بیورو چیف ماریہ گلوونینا کی نامکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ وفاقی پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔
جس کے مطابق ماریہ کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے موت کی حتمی وجوہات جاننے کیلئے ماریہ کےاعضاء کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوا دئےگئے ۔
ماریہ کا پوسٹ مارٹم پمز کے سنیئر میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نصیر خان کی سربراہی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا ماریہ کی گردن پر دائیں جانب تین نشانات موجود تھے۔
ماریہ کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں ، ایڑیوں اور ہونٹوں پر نیل کے نشانات موجود تھے، ماریہ کے معدے میں کالی ٹھوس غذا پائی گئی۔ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی، جس کے آنے میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔