ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

سجل علی کو انارکلی روپ میں دیکھ کر پرستار حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو انارکلی روپ میں دیکھ کر پرستار حیران رہ گئے۔

سجل علی پاکستان کی سپر اسٹار ہیں، معروف اداکارہ کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں۔

 انہوں نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی کام کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے، انہوں نے اپنی قابلیت سے کئی سپر ہٹ ڈرامے دیئے، اداکارہ کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ایک نئے لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مشہور زمانہ انار کلی کا لک اپنایا ہے جو ہندوستان کے شہنشاہ اکبر کے شاہی محلات کی ایک حسینہ تھیں جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

اس سے قبل مشہور و معروف اداکارہ سجل علی کی ویڈیو انسٹاگرام پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ بالی ووڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کو گاہے بگاہے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں