چیمپئنز ٹرافی کا پہلا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہو رہا ہے بابر اعظم اور نسیم شاہ نے حریف ٹیم سے متعلق رائے ظاہر کی ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کافی مضبوط ہے۔ ان کے اوپنرز بہت اچھے ہیں لیکن جو سب سےاہم کھلاڑی ہیں وہ مچل اور کین ولیمسن ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ مچل گیم کو چلاتا اور پوری ذمہ داری لیتے ہوئے صورتحال کو دیکھ کر میچ کھیلتے ہیں جب کہ ولیمسن کافی کول رہتے ہوئے کھیل کا آغاز کرتے اور پھر جارحانہ انداز اختیار کر کے گیم چینج کر دیتے ہیں۔
نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔
نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہو گی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔