ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 321رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

خوشدل شاہ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان آغا نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی

سعود شکیل 6 اور محمد رضوان 3 رنز بنا کر چلتے بنے، شاہین آفریدی 14، حارث رؤف 19 اور نسیم شاہ 13 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور دی اوورکی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر ول ینگ اور ٹام لیتھم نے سنچریاں اسکور کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ول یونگ 113 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 104 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی، گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

کین ولیمسن ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد  نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

  پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

 

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد محمد رضوان نے کہا کہ ٹرائی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں اس پر قابو پائیں گے اور آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کر کے میچ اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور دفاعی چیمپئن تھوڑا دباؤ بھی ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں بڑی مدد ملی اور غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کے کمبی نیشن سے مکمل مطمئن ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے باہمی مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 118 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ ان میں 61 پاکستان نے جیت رکھے ہیں۔

تاہم چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اب تک نیوزی لینڈ کو زیر نہیں کر سکا۔ دونوں ٹیمیں دو سیمی فائنل سمیت تین میچز میں مدمقابل آئیں اور تینوں میں بلیک کیپس نے فتح حاصل کی۔

ایک تبدیلی کے ساتھ آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

نیوزی لینڈ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، ڈیون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، ناتھن اسمتھ، میٹ ہنری اور ول اورکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں