آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوگیا ہے پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان میں 29 سال کے بعد آئی سی سی ایونٹ کا میلہ سج گیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ شروع کر دی
مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور ڈیون کانوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی فخر زمان پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند کو باؤنڈری سے بچانے کے دوران انجرڈ ہوگئے جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ان کی جگہ کامران غلام سب فیلڈر کے طور پر میدان میں اترے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھینچاؤ کا شکار ہوئے ہیں، انجرڈ ہونے کے بعد وہ فیلڈ پر آئے لیکن پھر واپس چلے گئے۔