شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے حمل کے بعد وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ غنا علی نے نئے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے اداکار ہمایوں اشرف، علی انصاری، حنا طارق ودیگر کے ساتھ شرکت کی۔
خاتون نے فون کرکے پوچھا کہ آپ اتنی جلدی فٹ ہوگئیں اس کا راز کیا ہے؟
غنا علی نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ رات کا کھانا چھوڑ دیں، میں نے حمل کے دوران ہی وزن کم کرنے کی کوشش شروع کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حمل کے دوران بہت زیادہ کھانا چاہیے لیکن میرے خیال خیال ایسا نہیں ہونا چاہیے آپ روزمرہ جو کھانا کھاتے ہیں وہ جاری رکھیں لیکن بہت زیادہ کھانا نہیں کھائیں۔
اداکارہ کے مطابق حمل کے دوران لوگ پنجیری وغیرہ کھا رہے ہوتے ہیں لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا، بچہ آپ سے خوراک لیتا ہے تو جو میرا ’فیٹ‘ تھا وہ بچے کے پاس چلا گیا۔
غنا علی نے کہا کہ گائنی ڈاکٹر نے پہلے سے بتا دیا تھا کہ اگر آپ زیادہ نہیں بھی کھا رہی ہو بس وٹامنز اور روزمرہ کی خوراک کھارہی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں رات کا کھانا نہیں کھاتی ہوں، رات کا کھانا چھوڑنے سے بہت فرق پڑتا ہے۔