اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شوہر کہتے ہیں تم یہ تو نہیں سمجھتیں کہ قید ہوگئی ہو، غنا علی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کا کہنا کہ فیملی کو وقت دینے پر شوہر کہتے ہیں کہ تم یہ تو نہیں سمجھتیں کہ قید ہوگئی ہو۔

اداکارہ غنا علی نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں غنا علی نے نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اب میری پہلی ترجیح فیملی ہے، مجھ میں اتنی عجیب سی تبدیلی آئی ہے کہ بعض اوقات شوہر کہتے ہیں کہ تم یہ محسوس تو نہیں کرتیں کہ قید ہوگئی ہو لیکن میں ان سے کہتی ہوں کہ نہیں میں فیملی کے ساتھ انجوائے کررہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر سے کہتی ہیں کہ فیملی کو ترجیح دینا میرا فیصلہ ہے آپ نے مجھے منع نہیں کیا کہ دوستوں سے نہ ملو، آپ تو کہتے ہیں کہ دوستوں کو گھر پر بلاؤ۔

غنا علی نے کہا کہ میں ایسی ہی ٹھیک ہوں، بور نہیں ہوتی بلکہ بچوں کے ساتھ انجوائے کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ پہلے میں اپنے ناخن نہیں کاٹتی تھی لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد ناخن بھی کاٹے کہیں ان کو لگ نہ جائیں۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کی شادی پر بہت تنقید کی گئی تھی اس پر کیا کہیں گی؟

غنا علی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کہا گیا کہ عمیر کی سابقہ اہلیہ کو پتا نہیں تھا ایسا کچھ بھی نہیں تھا انہیں سب معلوم تھا ورنہ ہم شادی کا اعلان نہیں کرسکتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ عمیر کی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی تھی بلا وجہ افواہیں پھیلائی گئیں، عمیر کہتے تھے کہ لوگوں کو بولنے دو کوئی جواب نہیں دینا، لوگوں نے بہت کچھ کہا اور میری بچی کو بھی بددعائیں دیں، میں اس وقت بہت افسردہ تھی کہ وہ معصوم بچی ہے اسے تو کچھ نہ کہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں