سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو اپ سیٹ تصور ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا ہے 85 فیصد بھارت اور پاکستان کے جیتنے کے چانس 15 فیصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو میری نظر میں یہ اپ سیٹ کہلائے گا۔
کامران اکمل نے کہا کہ اپ سیٹ کہہ سکتے ہیں کیونکہ بھارت کی ٹیم مکمل ہے صرف ایک ہی چانس ہے کہ نئے گیند کے ساتھ پاس وکٹیں لے گا تو کچھ جیت کے مواقع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مڈل میں ہمارے پاس صرف ایک اسپنر ہے، ہم نئے بال گیند پر آؤٹ نہیں کررہے اور ڈیتھ میں بھی زیادہ رنز کررہے ہیں۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ میری نظر میں بھارت کے 90 اور پاکستان کے 10 فیصد جیتنے کے چانس ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاک بھارت ٹیمیں اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں بھارت نے تمام میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان کو بھارت سے اپنے تمام پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔