پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

’پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اور زمبابوے کے معیار کی ہو گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تسلسل کے ساتھ بدترین کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا اور سابق کرکٹرز اس کا موازنہ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے کرنے لگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جس نے چند ماہ قبل ہی آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں ہرایا۔ جنوبی افریقہ کو ان کے میدان میں وائٹ واش کیا۔ تاہم اس کے بعد گرین شرٹس کی کارکردگی میں ایسا یوٹرن آیا کہ سب ہی حیران ہیں۔

جیت کے ٹریک پر چلنے والی قومی ٹیم نے ایسی بدترین کارکردگی دکھائی کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنی سر زمین پر ٹرائی نیشن سیریز برے طریقے سے ہاری اور اس کے بعد اب چیمپئنز ٹرافی کے دفاع میں بھی تقریباً ناکام ہوچکی ہے۔

نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کے بعد نہ صرف پاکستانی شائقین کرکٹ بلکہ سابق پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے روایتی حریف بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی اور کم بیک کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم قومی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے سب کو مایوس کر دیا۔

گزشتہ روز دبئی میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے سست رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے بلیو شرٹس کو جیت کے لیے صرف 242 رنز کا ہدف دیا جو ان کی مضبوط بیٹنگ لائن کے لیے انتاہئی آسان ثابت ہوا۔

اس کارکردگی کے بعد پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی قومی کرکٹرز پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں اضافہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا ہے۔

پاکستان کی بدترین شکست کے بعد اے بی ڈی ویلیئر نے سوشل میڈیا پر میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو یکطرفہ مقابلہ قرار دیا۔

اے بی ڈی ویلیئر نے لکھا کہ پاکستان اس میچ میں ٹاپ ٹیم صرف اس لیے دکھائی دی کہ اس کی کرکٹ میں بھارت کے ساتھ تاریخی دشمنی ہے، تاہم اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو گرین شرٹس کی کارکردگی اب بنگلہ دیش اور زمبابوے جیسی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا بڑے ایونٹس میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔ 2023 میں ایشیا کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوئی۔

اس کے بعد گزشتہ سال جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نو آموز امریکا سے شرمناک ہار کے بعد ذلت آمیز انداز میں اس ٹورنامنٹ سے بھی پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پانچ میچوں میں لگاتار 5 سنچریاں مگر ۔۔۔۔۔؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں