رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے اس مہینے میں خصوصاً گھریلو خواتین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس ماہ میں گھر کی ساری روٹین بدل جاتی ہے، خواتین کو سحری اور افطاری کی مناسبت سے خصوصی اہتمام کرنا، رمضان المبارک میں گھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روزوں اور عبادات کے فرائض بھی انجام دینا ہوتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکارہ ماہم عامر، فہیمہ اعوان اور ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے رمضان المبارک میں اپنی مصروفیات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔
ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ میرے گھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں اور میں نے سب کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں کہ کس نے کیا بنانا ہے کیونکہ بازار سے بنی بنائی کوئی چیز ہمارے گھر نہیں آتی۔
فاطمہ اعوان کا کہنا تھا کہ سحری ہو یا افطاری میرے گھر میں کھانا تیار ہونا بہت ضروری ہے، اور اس مواقع پر جو لوازمات ہوتے ہیں وہ اپنی جگہ لازمی ہیں ہی۔ سحری میں پراٹھے اور افطار میں فروٹ چاٹ پکوڑے تو ویسے ہی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں : ماہ رمضان میں کیسی غذائیں فائدہ مند ہیں؟
رمضان المبارک میں عام طور پر ہماری گھریلو اور معاشی مصروفیات میں تبدیلی کی وجہ سے ہمارے نظام انہضام پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے، جس کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ سحر و افطار میں ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے جو معدے میں جاکر کسی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت نے اس ماہ مقدس میں بھرپورغذائیت اور صحت مند رہنے سے متعلق چیدہ چیدہ نکات مرتب کیے ہیں تاکہ روزہ دار اس مقدس مہینہ میں صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ مکمل روحانی بالیدگی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔