بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے ہے۔
رپورٹس کے مطابق گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کی اہم وجہ بنا ہے، تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کی شادی کو 37 برس بیت چکے ہیں اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، دونوں کی شادی 1987 میں اس وقت ہوئی تھی، جب گووندا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکار کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کی لڑائی سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے۔
90 کی دہائی کے معروف ادکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنی اس خاندانی لڑائی پر کھل کر اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی ایک قسم کے زہر جیسی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی میں نے یہی بات آرتی سنگھ کو بھی کہی تھی۔
فلمی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گوندا کی صاحبزادی ٹینا کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔
کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا
میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میں ان سب چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتی، میرے خیال میں یہ سب اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور چیزیں اب پہلے سے بہتر اور قابل احترام ہیں۔