مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد قریب آ چکی ہے ایک ملک نے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
رمضان المبارک قمری سال کا نواں اور مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے روزے رکھتے ہیں۔ قمری مہینوں کے آغاز کا اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جاتا ہے تاہم ایک یورپی ملک نے یکم مارچ کو سے رمضان المبارک کے آغاز اور پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے ملک بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کر دیا ہے۔
؎آسٹریا میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔
رمضان شریف کی آمد سے پہلے سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا، مسجد البلال ویانا، منہاج القرآن سنٹر ویانا اور ادارۃ المصطفی سنٹر ویانا کی انتظامیہ نے نمازِ تراویح اور سحری اور افطاری کے یکم مارچ کے شیڈول جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے سعودی عرب سمیت خلیجی اور کئی یورپی اور مغربی ممالک میں یکم مارچ سے رمضان المبارک کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔