سابق کرکٹر دانش کنیریا نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی محمد رضوان کی جگہ کپتان بنانے کی حمایت کردی۔
سابق کرکٹر دانش کنیریا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں سابق اسپنر نے فخر کے نڈر انداز اور ٹیم پر اثر ڈالنے کی تعریف کی۔
دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف میچ میں فخر نہیں تھا کیوکنکہ وہ انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا لیکن وہ ایک ایکس فیکٹر کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو زیادہ سپورٹ نہیں دی جاتی کیونکہ اس سے بابر اور رضوان کے غلبے میں خلل پڑتا ہے لیکن وہ ایک محنتی اور دلیر کرکٹر ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے انتخاب کے عمل میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ٹیم کا انتخاب اکثر میرٹ کے بجائے ذاتی رابطوں پر ہے۔
دانش کنیریا نے کہا کہ اگر کھلاڑی نتائج نہیں دیتے تو ان سے کہا جانا چاہیے کہ وہ بیگ پیک کرکے چلے جائیں، سخت ہدایات کی بنیاد پر ٹیموں کا انتخاب کیا جاتا ہے، یہاں دوستی اور ذاتی مفادات کو پہلے نہیں آنا چاہیے۔