کراچی : مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامراغوا و قتل کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے جدید اسلحہ سےفائرنگ کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصطفیٰ عامرکی بازیابی کیلئے ملزم ارمغان کے گھر پرچھاپہ مارا گیاتھا، پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ سرکاری موبائل کی ٹکرسےگیٹ کھولاگیااورپولیس بنگلےمیں داخل ہوئی, اوپرکی منزل سےملزم نےپولیس پرجان سےمارنےکی نیت سے جدیداسلحہ سےفائرنگ کردی، رپورٹ
ملزم کی فائرنگ سےڈی ایس پی احسن ذوالفقاراورکانسٹیبل محمداقبال زخمی ہوئے، ملزم کو بلند آواز میں سرینڈر کرنے کیلئے کہا جاتا رہا مگر وہ وقفےوقفے سے فائرنگ کرتا رہا، رپورٹ
ملزم بعض نہیں آیااورکافی دیر تک پولیس پرفائرنگ کرتا رہا، جس پر پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ملزم کو گھیرے میں لیکر گرفتارکیا، ملزم سےجدیداسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔