کراچی : مصطفی عامر قتل کیس پر پیش رفت اور ہدایات دینے کے لیے ایڈیشنل ائی جی کراچی ، ڈی ائی جی سی ائی اے اور ایس ایس پی ایس ائی یو کو آج وزیراعلی ہاوٴس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس سال 2025 کا ہائی پروفائل کیس بن گیا ، کیس کی تحقیقات پر پیش رفت اور ہدایات دینے کے لیے ایڈیشنل ائی جی کراچی ، ڈی ائی جی سی ائی اے اور ایس ایس پی ایس ائی یو کو آج چار بجے وزیراعلی ہاوٴس طلب کرلیا گیا
جاوید عالم اوڈھو متعلقہ حکام کو پیش رفت پربریفنگ دیں گے اور ڈی آئی جی مقدس حیدرچھاپے سےاب تک کی تفصیلات بتائیں گے جبکہ ایس ایس پی شعیب میمن ساحرحسن کی تفتیش کامکمل احوال بتائیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کل قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے سامنے پیش ہوں گے اور کیس کی مکمل تفصیلات سےآگاہ کریں گے۔
یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے مصطفی عامر کے کیس کا نوٹس لیا تھا۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کو طلب کیا ہے۔