جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

بھارت کو اپنے کپتان روہت شرما کی صورت میں بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: چیمپئینز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما پاکستان کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگءے تھے، اب انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ہے جس کے بعد امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ وہ کیویز کے خلاف میدان میں نہ اتریں۔

روہت نے جیت کے بعد بھارتی اسپنرز اور پاکستانی بیٹرز سے متعلق کیا کہا؟

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ میں روہت شرما کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی تھی تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اور فکر کرنے والی کوئی بات نہیں۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل اسٹاف ان کی فٹنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، روہت شرما نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران محض بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں، دونوں ٹیموں میں 2 مارچ کو دبئی میں مقابلہ شیڈول ہے۔

روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں