کراچی : گلشن معمار میں ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ، واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی ، جس میں ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔
26 فروری کو ہونے والی واردات کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز اپنے ہمراہ اسکول بیگ بھی لے کر آئے تھے۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان پہلے دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی اور واردات کے بعد گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق 7 سے 8 افراد سے موبائل فون چھینے گئے ، ایک ملزم نے شلوار قمیض دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔