جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو کوئی میچ نہ جیتنے کے باوجود کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان پاکستان ٹیم شرمناک طریقے سے میگا ایونٹ سے باہر ہوئی مگر اس کو کروڑوں روپے ضرور ملیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔ اگرچہ دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم شرمناک طریقے سے میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے تاہم کوئی میچ جیتے بغیر بھی آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کو کروڑوں روپے انعامی رقم ضرور ملے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم پاکتسان کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 4 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں فاتح، رنر اپ اور شریک ٹیموں کے لیے انعامات کا اعلان کیا تھا جو سابق تمام ایونٹس سے 53 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دی تھی جس کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے گروپ کا آخری مگر بے معنی میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا تھا تاہم بارش کی مداخلت کے باعث یہ میچ نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یوں پاکستان پہلی میزبان ٹیم بن گئی جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں