جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

2025 میں پاک بھارت ٹاکرا پھر، ایک بار نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے رواں سال یہ ٹیمیں مزید ایک سے زائد بار آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔ اس میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے بعد بھارت سے ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم کرکٹ شائقین کو روایتی حریفوں کے درمیان رواں سال ہی ایک بار نہیں بلکہ دو بار پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا ایونٹ رواں برس میں شیڈول ہے اور ممکنہ طور پر یہ ستمبر میں منعقد ہوسکتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول تو جاری نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اے سی سی نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر عارضی ابتدائی شیڈول مرتب کیا جس میں مجموعی طور پر 19 میچز رکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو حسب سابق ایک ہی گروپ میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں مدمقابل نہیں ہوں گی تاہم سیمی فائنل جیتنے کی صورت میں شائقین کرکٹ کو ایک اور بڑا مقابلہ فائنل کی صورت میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں ہونا ہے تاہم روایتی حریف ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باعث یہ ٹورنامنٹ بھارت سے سری لنکا یا یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے اور اے سی سی نے اس حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو کوئی میچ نہ جیتنے کے باوجود کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں