ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

کراچی : پریڈی تھانے پر امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو دستی بم استعمال کئے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پریڈی تھانے پر امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو دستی بم استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا، دستی بم حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریڈی تھانے پردستی بم حملے کی بی ڈی ایس رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پریڈی تھانے پرامریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو دستی بم استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ملزمان نے تھانے کے مرکزی دروازے سے دستی بم پھینکا، دستی بم حملے کے ذرات تھانے کے سیدھے ہاتھ پر لگی دیوار پر آئے۔


دستی بم حملے میں 3 پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوئے جبکہ بم کے15 سے 20 ٹکڑے بھی کرائم سین سے ملے، آر جی ڈی فائیو امریکن ساختہ ہے، تاہم کرائم سین سے شواہد پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی اور جیو فینسنگ ٹیم نے تھانے کا دورہ کیا اور کرائم سین کا جائزہ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانے کے باہر کھڑی بس کا سہارا لے کر دستی بم پھینکا، جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے، دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں