اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

راشد لطیف نے کس کھلاڑی کی بطور کپتان حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دورہ نیوزی لینڈ میں آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بھی نام زیر غور ہے وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ میں ناکامی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا، کیویز کیخلاف سیریز میں شاداب یا سلمان علی آغا کو کپتانی مل سکتی ہے۔

تاہم سابق کپتان راشد لطیف نے بھی دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کو کپتان بنانے کی حمایت کی ہے۔

راشد لطیف نے ایکس پر 13 کھلاڑیوں کا نام بھی دیا ہے جنہیں ان کے مطابق ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

سابق وکٹ کیپر کی جانب سے دیے گئے ناموں میں محمد حارث، سفیان مقیم، عرفات منہاس، عرفان خان نیازی، زمان خان، محمد وسیم، عباس آفریدی، جہانداد خان، آغا سلمان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں