منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

پولیس نے قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز کی حقیقت کا پتا لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میونخ: جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز دیکھ کر پولیس طلب کر لی گئی، پولیس نے جلد ہی معمہ حل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مختلف شہریوں کے قبرستانوں میں ایک ہزار سے زیادہ قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز دیکھے گئے، مختلف قبروں پر 5 بائی 3.55 سینٹی میٹرز کے کیو آر کوڈز والے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے۔

اے پی نیوز کے مطابق میونخ میں پولیس نے ایک ایسے معمے کی چھان بین شروع کی، جس میں جرمن شہر کے تین قبرستانوں میں قبروں کے پتھروں اور لکڑی کی صلیبوں پر 1,000 سے زیادہ کیو آر کوڈز والے اسٹیکرز لگائے گئے تھے، اور اس بات کوئی پتا نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں سے اور کیوں آئے۔

کیو آر کوڈز قبرستان جرمنی

کوڈ کو جب اسکین کیا گیا، تو اس میں قبر میں دفن شخص کا نام اور قبرستان میں اس کا مقام سامنے آیا، اس کے لیے علاوہ کچھ اور پتا نہیں چلا۔ یہ اسٹیکرز دہائیوں پرانے قبروں کے پتھروں کے علاوہ بالکل نئی قبروں کے صلیبوں پر بھی لگے تھے، جن پر ابھی پتھر کے کتبے نہیں لگائے گئے تھے۔

کیو آر کوڈز اسٹیکرز والڈفریڈہوف، سینڈلنگر فریڈہوف اور فریڈہوف سولن قبرستانوں میں منظر عام پر آئے، قبرستان انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کی۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کیو آر کوڈز دراصل ایک مقامی باغبانی کمپنی نے لگائے تھے، جو قبروں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ دار تھی۔

کمپنی کے ایک سینئر منیجر الفریڈ زینکر نے وضاحت کی کہ ان اسٹیکرز کا مقصد صرف کمپنی کے ملازمین کو یہ بتانا تھا کہ کون سی قبریں صفائی اور مرمت کے عمل سے گزر چکی ہیں۔ جرمن اخبار کے مطابق قبر کی دیکھ بھال کا عمل خاصا پیچیدہ ہوتا ہے، پتھر کو پہلے ہٹایا جاتا ہے، اس کے داغ صاف کیے جاتے ہیں، اور پھر اسے واپس نصب کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں