منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

لاجسٹک اور شیڈول کے مسائل پر ویوین رچرڈز آئی سی سی پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

لاجسٹک اور شیڈول کے مسائل پر سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز آئی سی سی پر برہم ہوگئے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز بھارت کے دبئی میں کھیلنے اور دوسری ٹیموں کو بھارت سے کھیلنے کے لیے سفر کرنا پڑا میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔

ویوین رچرڈ نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گئے ہیں اور بھارت سے تمام ٹیموں نے میچز دبئی میں کھیلے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان طے پایا تھا کہ پاکستان بھی آئندہ اپنے میچز بھارت میں نہیں کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں